مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے اعلان کیا ہے میاں نواز شریف نومبر کے پہلے ہفتے میں پاکستان لوٹیں گے اور اس بار وہ لاہور ائر پورٹ پر اتریں گے۔
مخدوم جاوید ہاشمی نے یہ بات پیر کو ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وہ سعودی عرب میں میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کے بعد عید سے ایک روز پہلے ہی پاکستان لوٹے تھے۔
مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ نوازشریف نومبر ی واپسی کی تاریخ کا اعلان پارٹی کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کرے گی۔
مسلم لیگی رہنما نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کا فیصلہ اٹل ہے اور اگر حکومت گرفتار کرنا چاہتی ہے تو بے شک کرلے ان کی واپسی کے فیصلے پر کوئی فرق نہیں پڑے گا .