راولپنڈی خود کش حملے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 7 ہو گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد20 بتائی جارہی ہے۔خود کش حملہ کچہری چوک کے قریب پولیس چیک پوسٹ پر ہوا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق راولپنڈی کے پولیس چیف سعود عزیز نے بتایا ہے کہ حملے میں سات افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ تین پولیس اہلکار بھی جاں بحق ہوئے ہیں جن میں پولیس کانسٹیبل نسیم زیدی بھی شامل ہے۔خود کش دھماکے کے مقام سے جی ایم کیوبھی قریب میں واقع ہے اور علاقے میں پہلے ہی سیکورٹی کے انتہائی سخت اقدامات تھے ۔ اطلاعات کے مطابق حملے میں 20 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 10 زخمیوں کو سی ایم ایچ اسپتال اور دو کو ڈی ایچ کیو میں منتقل کیا گیاہے۔ زخمی ہونے والے کئی افراد کی حالت نازک بتائی گئی ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔وزارت داخلہ کے ترجمان بریگیڈئر ریٹائرڈ جاوید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے خود کش حملہ اور کو ہدف تک پہنچے سے روک دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں خوو کش حملہ آوروں کی موجودگی کی اطلاعات موجود تھیں ۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق خود کش دھماکا ایک پیدل شخص نے کیا۔دھماکے کے بعد کچہری چوک اور ایوب پارک کے قریبی علاقے کی ناکہ بندی اورراولپنڈی اور اسلام آباد میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے ۔عینی شاہدین کے مطابق دھما کے کے بعد آس پاس دیواروں پر چھروں کے نشانات موجود ہیں ۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ایجنسیوں کے پاس اطلاعات تھیں کہ تین افراد دہشت گردی کرنے کے لیے راولپنڈی اسلام آباد میں داخل ہوئے ہیں