کور / تازه خبرونه / اسلام آباد: بینظیر بھٹو زرداری ہاؤس سے باہر نکل آئیں

اسلام آباد: بینظیر بھٹو زرداری ہاؤس سے باہر نکل آئیں


 


پیپلز پارٹی کی چےئر پرسن بینظیر بھٹو زرداری ہاؤس سے باہر نکل آئی ہیں اور انہوں نے حکام کی جانب سے نظر بندی کے احکامات لینے سے انکار کر دیا ہے۔بینظیر بھٹو زرداری ہاؤس کے عقبی دروازے سےباہر آئیں ۔اس موقع پر پولیس نے ان کو روکنے کی کوشش کی تاہم بینظیر بھٹو نے میگا فون پرپولیس سے کہا کہ ان کے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے کوئی اختلافات نہیں ہیں لہذا انہیں نہ روکا جائے۔