شاہ فیصل کالونی کراچی
شاہ فیصل کالونی میں مسجد کے و ضو خانے سے ملنے والی لڑکے کی لاش کے قاتل کو پولیس نے گرفتار کر لیاہے ملز م مسجد کاموذن ہے ڈی ایس پی سہیل فیض کے مطابق شاہ فیصل کالونی نمبر پانچ میں واقع مسجد سے منگل کو بارہ سالہ انس ولد سعید کی لاش وضو خانے کے پلر سے لٹکی ہوئی ملی تھی اس کے بعد پولیس نے مسجد کے موذن منظور کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ، ملزم نے پہلے جھوٹ سے کام لیااور پولیس کو مختلف بیانات دیے تاہم آخر کار تفتیش کے بعد اپنے جرم کا اقرار کر لیا اور بتایا کہ انس مسجد میں آیا تو میں نے اسے ہجرے میں بلا لیا اور اس سے ذیادتی کی کوشش کی تو اس نے شور مچانا شروع کر دیا اس پر میں پریشان ہو گیاکہ یہ سب کو بتادے گا اس لیے بدنامی سے بچنے کیلئے میں اس کے سینے پر بیٹھ گیا اور اس کی گردن دبا کر اسے ہلاک کر دیا اس کے بعد میں نے سوچا کہ لاش کا کیا کروں تو اس وقت میرے ذہن میں خیال آیا کہ اس کی لاش کو پھندہ لگاکر وضو خانے کے پلر سے لٹکا دوں تاکہ لوگ یہ سمجھیں کہ اس نے خودکشی کی ہے ۔پولیس ملزم سے مزید تفتیش کر رہی ہے ۔