ہارون رشید، علی سلمان، عزیز اللہ، احمد رضا
قومی اور صوبائی اسمبلی کے کل 164 اراکین نے اپنےاستعفے جمع کروائے ہیں
حزبِ اختلاف سے تعلق رکھنے والے 164 اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی نے اپنے استعفے
سپیکر کے پاس جمع کرا دیے ہیں۔اے پی ڈی ایم کی طرف سے 86 استعفے سپیکر قومی
اسمبلی کو پیش کیے گئے جبکہ پنجاب میں چھیالیس، بلوچستان میں پچیس اور سندھ میں سات
اراکینِ صوبائی اسمبلی نے استعفے دیے۔
سرحد اسمبلی میں متحدہ مجلس عمل اور دیگر سیاسی جماعتوں نے استعفوں کا اعلان مؤخر کرتے ہوئے
وزیراعلی سرحد کے خلاف دائر عدم اعتماد کی تحریک کا مقابلہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔